پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی۔

فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا۔

ایونٹ میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا، مسلسل چھ میچز جیتے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 8 سیٹ جیتے، 3 ہارے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کرغزستان نے سری لنکا کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.