ایلون مسک کا ٹیسلا سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایلون مسک کا ٹیسلا سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے بڑے امریکی ادارے ٹیسلا نے سیلز میں غیر معمولی کمی کے باعث دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ٹیسلا کے تمام مینیجرز کے نام ایک انٹرنل میمو میں کہا ہے کہ تمام شعبوں کا بھرپور جائزہ لے کر طے کیا جائے کہ کس کس کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی تخمینے میں 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی جریدے نے بتایا ہے کہ ایلون مسک نے انٹرنل میمو کے ذریعے شیئر ہولڈرز کو منافع کی ادائیگی معطل کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ انکریمنٹ کا معاملہ بھی رُکوادیا ہے۔

ٹیسلا کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ چین نے الیکٹرک کاروں کی دنیا میں ٹیسلا کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا کی ہیں۔ ٹیسلا کے لیے پیداواری صلاحیت بڑھانا اور منافع کمانے کی صلاحیت برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.