سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان

 اپنے دور کے معروف بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔

تبلیغ سے وابستگی اختیار کرنے والے سعید انور کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی کرکٹ سے کوئی تعلق ہے، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکرگمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P