کوئٹہ لوکل بس پر پابندی گرین بس کی تعداد ناکافی کوئٹہ کا رخ کرنے والے سواری رل گئے سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمان نے چپ کا روزہ رکھ لی
کچلاک ٹو کوئٹہ کا سفر کثیر آبادی کچلاک کے شہریوں کیلئے اذیت ناک بن گئی معزز عدالت کے صادر فیصلہ نے لوکل بس یونین کو احتجاج پر مجبور کرکے روٹ پر چلنے والے ستر کے قریب گاڑیوں کو گزشتہ روز احتجاجا پولیس تھانہ کے سامنے کھڑی کردی جبکہ 20 منٹ وقفہ کے بعد انے جانے والے گرین بس ناکافی بن گئے بس میں سیٹ / نشست گوادر میں پلاٹ کے مترادف بن گیا ہیں روانگی سٹاف پر گرین بس پہنچنے سے قبل منتظر سواریوں کی تعداد تصویر میں واضع اور ٹرپل فیگرز سے تجاوز کرگئے
خواتین ۔بچے ،مریض اور معمرافراد دھکم پھیل کے تاب برداشت سے عاجز نظر ائےنماز مغرب کیلئے گرین بس نان سٹاف قرار ، جیب کتروں کے صفائی و تلاشی ہر زبان پرزد عام ،
ایسے صورتحال میں اراکین پارلیمان قومی وصوبائی اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے چپ کا روزہ رکھ لی پشین سٹاف سے ہاتھ دھو بیٹھنے ۔لوکل بس کو ناکارہ قرار دینے ،گرین بس کے ناکافی تعداد اور لوکل بس یونین کے جاری احتجاج اور فریاد پر چشم پوشی اخر کب تک ہوگی