کینیڈا کا غیردستاویزی تارکین وطن کی شہریت کے لیے راہیں ہموار کرنے کا منصوبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کینیڈا کا غیردستاویزی تارکین وطن کی شہریت کے لیے راہیں ہموار کرنے کا منصوبہ

وزیر امیگریشن کینیڈا مارک ملر نے کہا ہے کہ کینیڈا ایک وسیع اورجامع پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے تحت غیر دستاویزی تارکین وطن کو مستقل شہریت کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی جائے گی۔

مارک ملر نے گلوبل اینڈ میل کو بتایا کہ اس نئے پروگرام میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو عارضی طور پر کام کرنے یا غیر ملکی طالب علم کی حیثیت سے قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئے اور ویزہ کی مدت ختم ہوجانے کے بعد بھی یہاں ہی رہے۔

یہ اعلان کینیڈا کے 2025 تک 5 لاکھ تارکین وطن کو لانے کے امیگریشن کے اہداف کے عین مطابق ہے کیونکہ ملک کی زیادہ تر آبادی امیگریشن کی وجہ سے ہی بڑھی اور اس نے حالیہ سالوں میں اقتصادی ترقی میں بھی مدد کی۔

دی گلوبل اینڈ میل نے مارک ملر کے حوالے سے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 3 سے 6 لاکھ کے قریب لوگ بنا درست دستاویز کے یہاں رہائش پذیر ہیں جن میں اکثر کو ملک بدری کا خطرہ ہے کیونکہ ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.