یکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی عرف عائشہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے والدکا کہنا ہےکہ بیٹی کےموبائل پرکاشف نام کے شخص کی کال آئی، وہ بھائی،بہن کے ساتھ باہرچلی گئی،کچھ دیر بعد مجھے اطلاع ملی کی میری بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ٹی ایچ کیو اسپتال ٹیکسلا جا کر بیٹی کی لاش کی شناخت کی، دوسری بیٹی اور بیٹا زخمی تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ بیٹے نے بتایا کہ موٹرسائیکل پرپیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کی، بیٹی کو گردن پرگولی لگی، جس سےگاڑی بےقابو ہوکر ڈمپر سے ٹکرائی۔
مقتولہ کے والدکا کہنا ہےکہ بیٹا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتاہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

