*خبر: صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کے استعفیٰ کا لیٹر جعلی ہے اور بے بنیادہے ، ترجمان کی تردید*
*کوئٹہ* ترجمان صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے استعفیٰ کے جعلی لیٹر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر جو لیٹر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے اسمبلی کی رکنیت اور وزارت سے استعفیٰ سے منسوب کر کے وائرل کیا جا رہا ہے وہ مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ہے۔ یہ لیٹر AI ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چند ناکام اور مسترد شدہ عناصر صوبائی وزیر خوراک کے خلاف سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے منفی پروپیگنڈے کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حاجی نورمحمد خان دمڑ حلقے کے عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ یہ نشست انہیں کسی نے خیرات میں نہیں دی۔ مخالفین کا یہ ارمان کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور حقائق جاننے کے لیے صرف مستند ذرائع پر بھروسہ کریں۔
*ترجمان: صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ*
