آئی فون صارفین کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.5 میں سامنے آنے والا ایک بگ مبینہ طور پر کچھ صارفین کی برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ سامنے لا رہا ہے۔ متاثرہ آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر بگ کے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ 17.5 آئی او ایس اپ ڈیٹ (جو پیر کے روز متعارف کرائی گئی) کے بعد وہ تصاویر جو برسوں پہلے ڈیلیٹ کی گئیں تھیں ان میں سے متعدد دوبارہ فوٹوز ایپ میں موجود پائی گئیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے ساتھی کو کوئی تصویر بھیجنے کی غرض سے فوٹوز ایپ میں گئے تو تازہ ترین تصاویر میں برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویرموجود تھیں۔ جب انہوں نے آئی پیڈ دیکھا تو وہ تصاویر اس میں بھی موجود تھیں۔
Next Post
You might also like