غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے: ہنیہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے: ہنیہ

غزہ : (ویب ڈیسک ) حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل پرحماس کے بغیرکسی انتظامی منصوبے کوتسلیم نہیں کرینگے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کو موجودہ تعطل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز میں ان کی ترامیم مذاکرات کے خاتمے کا باعث بنیں۔

حماس رہنما نے غزہ میں جنگ کے بعد کے کسی بھی ایسے تصفیے کو مسترد کر دیا جس میں تحریک کو شامل نہیں جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ بندی میں محصور پٹی میں جنگ کا خاتمہ اس کا دیرینہ مطالبہ ہے اور حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.