پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کیلئے خود کوتیار کرلیا : گلیسپی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کیلئے خود کوتیار کرلیا : گلیسپی

پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے خود کو کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیو وٹمور سے بات چیت ہوئی ہے، وہ کئی ممالک میں کوچنگ کرچکے ہیں، ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی ہے، میں  جیف لاسن کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

جیسن کا کہنا تھاکہ سائمن ہیلمٹ گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے ساتھ تھے، انہوں نے اچھے مشورے دیے اچھی چیزیں بتائیں، سائمن ہیلمٹ نے مجھے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا وہ کیا سوچتے ہیں، یہ سب میرے لیے بہت شاندار ہے، میں کھلی آنکھوں کے ساتھ جا رہا ہوں، کوئی غلطی نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ سٹاف میں کچھ سالوں کے دوران تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن آپ ویسے چلتے ہیں جیسے آپ کو بتایا جاتا ہے، میری پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی، میری بات چیت اب تک بڑی شاندار رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.