ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد ہوگئی۔

 

امریکی سینیٹ میں 47 ووٹوں کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے قرارداد مسترد کی گئی ۔امریکی سینیٹ نے اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد بھی مسترد کی ۔

 

برنی سینڈرز کا کہنا ہے قرارداد کی حمایت 11 ارکان سے بڑھ کر 40 ہوگئی ۔ امریکی عوام انتہاپسند نیتن یاہو کی حمایت نہیں کرتے۔ جنگی مجرم کو بلینک چیک نہ دیا جائے۔

 

ٹرمپ انتظامیہ کو دو ہفتوں میں ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کی کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھی۔ 1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے کی صورت میں امریکی صدور کو 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.