جمہوری وطن پارٹی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف کوئٹہ کی قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنا

جمہوری وطن پارٹی کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 اور این اے 253 کے میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

دھرنے کے باعث سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک ہوگئی جس کے باعث کوئٹہ سے شکار پور اور دیگر اضلاع کو جانے والی ٹریک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P