سماجی رابطے کے پلیٹ فارم تھریڈز نے صارفین کے لیے پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے نئی تبدیلی متعارف کرا دی۔
صارفین کے مطابق تھریڈز کی جانب سے سیٹنگز میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔
تھریڈز پوسٹ کو میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے لیے صارفین کو ایپ اسکرین پر اوپر دائیں جانب دو لکیروں کو کلک کرتے ہوئے پرائیوسی میں جا کر سجسٹنگ پوسٹ آن ادر ایپس کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر سجیسشن آن آف ہونے کے آپشن پیش ہوں گے جن کو چن کر اس متعلق فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔