اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے: ترک صدر کا مطالبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے: ترک صدر کا مطالبہ

 ترک صدر طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں بمباری بند نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

ترک میڈیا کے مطابق اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ بمباری کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ترک صدر نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو تک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار بچے بھی مارے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.