واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی اب دوستوں کی کالز کا حصہ بننا ممکن واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی اب دوستوں کی کالز کا حصہ بننا ممکن
واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین اب کال کا لنک شیئر کرکے ایسے افراد کو بھی گفتگو میں شامل کر سکتے ہیں جو یہ ایپ استعمال نہیں کرتے، لنک موصول کرنے والے افراد اسے اپنے کمپیوٹر کے ویب براؤزر میں کھول کر کال میں شرکت کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ سہولت انفرادی اور گروپ، دونوں طرح کی کالز کے لیے دستیاب ہے، جن میں بیک وقت 32 افراد شرکت کر سکتے ہیں، لنک کے ذریعے کال میں شامل ہونے والے افراد کی گفتگو کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ہاتھ اٹھانے، سکرین شیئرنگ اور دیگر بنیادی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، یہ کالز مفت ہوں گی اور ان کے دورانیے پر بھی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔