زیر سمندر کیبل کی مرمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زیر سمندر کیبل کی مرمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز بحال ہوگئیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بدھ کے روز کہا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی تھی۔

گزشتہ روز پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین، جو پہلے ہی بالائی پنجاب اور وفاقی دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں سیاسی نوعیت کے امن و امان کے مسائل کے باعث سروس میں خلل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کچھ گھنٹوں کے لیے مزید سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے کہا تھا کہ کمپنی کی ایک زیرِ سمندر کیبل میں موجود خرابی کو دور کرنے کے لیے مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت انجام دی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان عامر پاشا نے آج ایک بیان میں کہا کہ مرمتی عمل 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوا تھا اور کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.