فیفا ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ اور ارجنٹینا مقابلہ، ہنگامے پھوٹنے کا خدشہ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل فٹبال کے دو سخت حریفوں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ہنگامے پھوٹنے کا اندیشہ ہے۔

انگلینڈ اور ارجنٹینا کی فٹبال کے درمیان ایسی ہی رقابت ہے، جیسے کرکٹ میں انڈیا اور پاکستان کی۔ فٹبال کے میدان میں جب بھی دونوں ٹیمیں سامنے آئی ہیں، حریف شائقین کا جوش وخروش جھگڑوں میں تبدیل ہوا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل آج ان ہی دو روایتی سخت حریفوں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور 1964 کی فاتح انگلینڈ کے درمیان اٹلانٹا میں کھیلا جا رہا ہے۔

ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران اٹلانٹا میں ہنگامے پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

75 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں دونوں ملکوں کے تماشائیوں کا ایک ساتھ بیٹھنا خطرناک چیلنج ہوگا۔ اگر ارجنٹینا کے شائقین نے ’فاک لینڈ‘ کا گیت گایا، تو ہلڑ بازی کے لیے مشہور انگلش مداح مار کٹائی بھی کر سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کی رقابت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹلانٹا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے حامی الگ الگ دروازوں سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے، مگر ساتھ ساتھ بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 28 سال کے طویل عرصے کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ دفاعہ چیمپئن ارجنٹینا کے فاتح کپتان اسٹار فٹبالر لیونل میسی پہلی بار انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P