بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

بھارت میں انتہا پسند  ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی نکالی گئی جس سے  مودی حکومت کی مسلم دشمنی بے نقاب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی میں نعرے لگائے کہ جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں، انتہا پسند ہندوؤں کی یہ  ریلی درحقیقت بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ گٹھ جوڑ کی عکاس ہے۔

ایسی نفرت انگیز ریلیاں بھارت کو اسرائیل کا "خاموش پارٹنر” نہیں بلکہ ایک فعال حمایتی کے طور پر پیش کرتی ہیں، غزہ کے بعد ایران میں معصوم لوگوں کے قتل پر خاموشی، مودی سرکار کی اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتی ہے۔

بھارتی وزیراعظم  مودی نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون رابطہ قائم کیا،  بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت  کی کوئی مذمت نہیں کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.