اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کی ضروت ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کریگی باپ پارٹی کو کسی اور پارٹی میں ضم نہیں کرینگے اگر کسی پارٹی کی خواہش ہے تو وہ آکر ہمارے پارٹی میں ضم ہو جائے ‘ان خیلات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں کوئٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا خالد مگسی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے سابقہ ادوار میں بلوچستان کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے این ایف سی ایوارڈ ہو یا وفاقی پی ایس ڈی پی بلوچستان کو خاطر خواہ رقوم نہیں دی گئی جس سے بلوچستان کے محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے بلوچستان کے حالات آج اگر خراب ہے تو اس کی اصل وجہ بے روزگاری فنڈز کی تقسیم اور سب سے اہم مسئلہ بارڈرز کی بند ش ہے جس سے لاکھو ں خاندانوں کے کارووبار تباہی کی طرف جارہا ہے انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب بے بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے کیونکہ بلوچستان پہلے سے پسماندہ اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے نوجواں خودکشی کرنے پر مجبور ہے بد امنی کی اصل وجہ بے روزگاری ہے وفاقی کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ہر دور میں یہی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار دیگر بندوق سے دور کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ایک اچھے خاندان کی کفالت کرسکے وفاق اس سال بلوچستان قومی شاہرائیوں کو دہرا کرنے کےلئے خطیر رقوم کی ضرورت ہے جو دینا ہوگا کیونکہ بلوچستان کی قومی شاہراﺅں پر آئے رودرجنوں کی تعداد میں لوگ مر رہے ہیں جس کی اصل ہوجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے گزشتہ 75 سالوں سے ایک کوئٹہ کراچی روڈ نہیں بن سکا امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی گئی رقوم سے کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل ہو کر عوام کی مشکلات میں کمی آسکے انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے پہلے بھی وفاق میں اپنی توانا آواز بن کر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور آج بھی کرینگے اس سال بلوچستان کو وفاق کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ صوبے کی محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
Trending
- 75 سالوں سے وفاق نے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے ‘نوابزادہ خالد مگسی
- وزیراعلی سرفراز بگٹی کے ساتھ مل کر پانچ سالہ عوامی ایجنڈا مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
- نوکنڈی ‘ کوئٹہ تفتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
- گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
- حب میں معمولی تنازعے پرفائرنگ سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی
- بلوچستان میں ترقیاتی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ‘ سرفراز بگٹی
- رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے سابق ڈی سی کوئٹہ پر سنگین الزامات
- بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، تربت اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا
- پی بی 36 قلات میں میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی برقرار
- لورالائی ‘شہر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز
You might also like