آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوادیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز مین نقصان پہنچایا، بھارتی پاور انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی قومی مواصلات کو بھی شدید نقصان پہنچایا، بھارتی سرکاری ای میل اور اوٹی پی انفرااسٹرکچر کو بھی بند کیا گیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈویئر کی تباہی اور بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔
پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کیے، بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کےنظام میں خلل پیدا کیا۔