Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ملکی بربادی کی بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے: محمود اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد ‘تحریک تحفظ آئین’ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی بربادی کی سب سے بڑی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بڑی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت مل گئی ہے، اپوزیشن کا اتحاد ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہے، ملک میں مہنگائی حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں، ہم یہاں کسی کو گالیاں دینے نہیں آئے، جب ملک میں انصاف ہو گا تو حقیقی انقلاب آئے گا۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرے میں امن، انصاف نہیں ہو گا، انقلاب نہیں آ سکتا، سچ یہ ہے 8 فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More