سمبازہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی سپرد خاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سمبازہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی سپرد خاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سمبازہ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر بابر نیازی ضلع میانوالی کے رہائشی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید میجر بابر نیازی کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران و جوان، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.