کوئٹہ میں اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے رکن شاہد رند تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور سپرنٹنڈنگ انجینئر پی اینڈ ڈی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کمیٹی کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وجوہات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی، کمیٹی ان خامیوں کی نشاندہی کرے گی جن کے باعث کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ ہوئی، کمیٹی کوئٹہ شہر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران سڑکوں اور سیوریج سے متعلق تمام ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی مستقبل میں کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کو روکنے کے لئے اقدامات بھی تجویز کرے گی، کمیٹی کو متعلقہ محکموں، دفاتر، افسروں کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ اور عملے تک مکمل رسائی دی جائے گی تاکہ وہ ایک جامع فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.