الیکشن سے قبل بی جے پی کو دھچکا، سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا نظام ختم کرنے کا حکم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

الیکشن سے قبل بی جے پی کو دھچکا، سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا نظام ختم کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے متنازع انتخابی فنڈنگ نظام کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت لوگ اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر سیاسی جماعتوں کو عطیات بھیج سکتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں عام انتخابات سے محض چند ماہ قبل آیا ہے۔ اس فیصلے کو بی جے پی کے لیے ایک دھچکا قرار جا رہا ہے کیونکہ بانڈ کے نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت نریندرا مودی کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی ہی رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتخابی بانڈ سیاسی فنڈنگ ​​کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں، جو شہری کسی سیاسی جماعت کو عطیہ بھیجنا چاہتا ہے وہ بینک سے سرٹیفکیٹ خرید کر اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر رقم دے سکتے ہیں، تاہم ماہرین اس پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا تھا

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.