ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر حملے میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر حملے میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو حملے میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ حملوں سے متعلق اتفاقِ رائے ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر کے آخر میں ایران میں احتجاج شروع ہونے سے قبل اسرائیلی حکام نے روس کے ذریعے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا کہ اگر اسرائیل پر پہلے حملہ نہ ہوا تو وہ ایران پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

اس کے جواب میں ایران نے بھی روسی چینل کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ بھی کسی قسم کے پیشگی حملے سے گریز کرے گا، یوں روس کی ثالثی میں فریقین کے درمیان یہ طے پایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.