امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ معطل کر دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ معطل کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 21 جنوری سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک کے شہری امیگرنٹ ویزہ پروگرام کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں ایران ،عراق، روس، افغانستان، برازیل اور نائیجیریا شامل ہیں، البانیہ، الجزائر، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

بنگلادیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بہاماس، بوسنیا کا نام بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ دورے، کولمبیا، کیوبا، جمہوریہ کانگو بھی لسٹ میں شامل ہے۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں ڈومینیکا، مصر، اریٹیرا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا کا نام بھی شامل ہے۔

گنی، ہیٹی، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان، لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں نکارا گوا، کانگو، روانڈا ، سینیٹ کٹس، نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سینیگال، سیرالیون شامل ہیں۔

صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن کیلئے بھی امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ منجمد کر دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئے قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ویزہ پابندی کے دورانیے اور اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق آئندہ تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.