نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم ہیملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم ہیملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن سے ڈونیڈن پہنچ گئی۔

قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے لی، ٹیم مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، سیشن کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کریں گے۔

دونوں ٹیمیں تیسرے ٹی 20 میچ میں 17 جنوری کو مدمقابل ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.