سنجاوی: سنجاوی کے عوام کا دیرینہ اور اہم مطالبہ بالآخر پورا کر دیا گیا، جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین فوڈ اتھارٹی، حاجی نور محمد خان دومڑ اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی خان محمد دومڑ کی خصوصی کاوشوں سے سنجاوی میں فائر بریگیڈ کی فراہمی ممکن ہو گئی صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ سنجاوی کے عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے علاقے میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سنجاوی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں مزید ترقیاتی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی خان محمد دومڑ نے بھی اس اقدام کو عوامی خدمت کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی دستیابی سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے گی علاقہ مکینوں نے اس اہم اقدام پر صوبائی وزیر اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہے گا۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے