Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

ستمبر 14, 2024

قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق، مل کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، سب مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے چھپ کر قانون سازی ہو […]

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر الیکشن کمیشن فوری عملدرآمد کرے، سپریم کورٹ بینچ

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست پر […]

پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔  ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے پیپلز […]

بلوچستان: ژوب میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ […]

نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو آئینی ترمیم کا بل منظور ہوگا۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ […]

بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 5 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 5 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 6 مزدور پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں […]

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1-2 سے شکست دے دی۔ بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین […]

یہ سمجھتے ہیں عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر ہم چپ بیٹھیں گے تو ان کی بھول ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس قاضی فائض عیسی کی توسیع کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے، ترمیم جس طرح سے لائی جا رہی ہے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں […]

آئینی ترمیم لانے کیلئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں جو آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے اس کے نمبر پورے نہیں ہوئے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین پاکستان کا حلف اٹھایا ہے، درست کو […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More