وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

مستونگ پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق20 منٹ تک مسلح افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا بھرپور جواب دیا۔

 

مستونگ میں نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ثنا ملک نے بتایا کہ 6 زخمی ہسپتال لائے گئے، جن میں سے تین کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

 

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے واقعہ کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے ان کے ’حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P