انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر نیا ڈوڈل جاری کرتے ہوئے اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھا۔
گوگل ہر سال یوم آزادی کے موقع پر نیا ڈوڈل جاری کرتا آیا ہے، علاوہ ازیں گوگل پاکستان کے اہم ترین دوسرے دنوں اور واقعات پر بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آیا ہے۔
گوگل ڈوڈل (Google Doodle) سرچ انجن گوگل کے ہوم پیج پر موجود وہ خصوصی، عارضی لوگو ہوتا ہے جو اہم تاریخی، ثقافتی، عالمی واقعات، تعطیلات، یا مشہور شخصیات کی یاد منانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔
مذکورہ ڈوڈل عام طور پر گوگل کے اصل لوگو کی جگہ لیتا ہے، عارضی طور پر گوگل کا اپنا لوگو معطل کردیا جاتا ہے۔
گوگل ڈوڈل میں تصاویر، اینیمیشنز، ویڈیوز، یا انٹرایکٹو گیمز شامل ہو سکتے ہیں، جسے کلک کرنے پر اس کی مزید تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔