Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریتا سنگھ نے سارہ علی خان کو کیا تنبیہ کی تھی؟

اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ اچانک ملنے والی کامیابی خطرناک ہو سکتی ہے، میری والدہ امریتا سنگھ نے کیریئر کے آغاز میں ہی مجھے اس بارے میں خبردار کر دیا تھا۔

سارہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا فلمی سفر 2018ء میں فلم ’کیدر ناتھ‘ سے شروع ہوا تھا جس میں میرے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت نے کام کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی 2 فلموں کے بعد مجھے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تاہم بعد میں ’لَوو آج کل‘ اور ’قلی نمبر 1‘ جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں جس کے بعد مجھے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ امریتا سنگھ مجھے کہا کرتی تھیں کہ اچانک ملنے والی کامیابی خوفناک بھی ہو سکتی ہے کیونکہ یہ سب بہت تیزی سے ہوتا ہے اور میرے ساتھ بھی یہی سب ہوا۔

سارہ کے مطابق ناکامی کے بعد مجھے حقیقت کا بہتر طور پر اندازہ ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں مثبت تنقید کو اہمیت دیتی ہوں اور غیر ضروری شور کو نظر انداز کر دیتی ہوں، فنکار کو اپنی خامیوں کو سمجھ کر خود میں بہتری لانی چاہیے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت فلم ’پتی پتنی اور وہ 2‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ہے، یہ فلم 2019ء کی ’پتی پتنی اور وہ‘ کا سیکوئل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More