Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد()الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت دینے کی خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔

 

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی قانون سازی اور امن وامان کے پیش نظروقت مانگا تھا۔

 

خط کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، موسم اور سیکیورٹی حالات کو حلقہ بندی میں رکاوٹ قرار دینے کا موقف مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کا مؤقف غیرتسلی بخش ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More