دو طرفہ تجارت کیلیے طورخم سرحد آج دوسرے روز بھی بند

طورخم سرحدی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث گزرگاہ کے دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد ہے۔

سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والے گاڑیوں کو روک دیا تھا جبکہ افغان فورسز نے بھی پاکستان سے داخل ہونے والی کار گو گاڑیوں کو واپس بھیج دیا تھا۔

 

ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جس پر عمل درآمد گزشتہ روز سے شروع کیا گیا۔

سرحدی گزرگاہ سے پیدل آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P