شرائط نہ مانی گئیں تو سول نافرمانی کے حوالے سے عمران خان کے حکم کی تعمیل ہوگی، عمر ایوب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شرائط نہ مانی گئیں تو سول نافرمانی کے حوالے سے عمران خان کے حکم کی تعمیل ہوگی، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو ہمارے کارکنوں کو گولی ماری گئی، 200 سے زائد کارکن غائب ہیں، 26 نومبر اور 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر شرائط نہیں مانی گئیں توسول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے عمران خان کے حکم کی تعمیل ہوگی۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب خان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) مولانا ناصر عباس نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حکومت کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک پر مبینہ طور پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.