پاکستان میں 2477 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں 2477 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اکتوبر 2024 کے دوران مختلف شعبوں کی 2,477 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کیں جسکے نتیجے میں ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد  بڑھ کر 2لاکھ 33ہزار 587 ہوگئیں جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے اعتماد اور اس کی مسلسل توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن کی مہم کامیابی سے جاری رہی ہے جس کے آن لائن سسٹم کے ذریعے 99فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشنز کی گئی۔

رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں 57فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جبکہ 47فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور 2فیصد بشمول پبلک، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیمیں شامل ہیں۔

اکتوبر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں 556 نئی کمپنیوں کے ساتھ سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔  خدمات کے شعبے کی 486 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں، ٹریڈنگ سیکٹر کی 388 جبکہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر کی 270 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.