غزہ تنازع میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی، چین

چین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ تنازع میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ الشفا اسپتال سے آنے والی اپیلوں سے صورتحال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کا مکمل تحفظ اور انسانی امداد بڑھائی جائے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، المیہ ختم کرانے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P