Daily Archives

July 13, 2025

سیاسی تحریک کا آغاز، 90 روز میں آر یا پار، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی : علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاسی تحریک کا آغاز کر دیا ہے، 90 روز میں تحریک عروج پر لے جا کر آر یا پار کریں گے، اب بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ لاہور […]

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے بند کر دیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو […]

ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اُن کا کوئی نام نہیں […]

تحریک انصاف کے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور قریشی، عثمان علی، […]

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے خلاف اتحاد بنانے سے باز رہیں: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کو شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کے لیے سکیورٹی پارٹنرشپ بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ […]

پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا: طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ژوب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد […]

جاپان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا ہے، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی ہے، جاپان […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P