Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا،مریم نواز

وزیر اعلی مریم نواز کا البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں انہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے، البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا-

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے، البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے جبکہ البینزم کا شکار افراد کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ہمارا معاشرتی فریضہ ہے۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف ایک ایسا پنجاب تشکیل دینا ہے جہاں کسی بھی فرد کی جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی خصوصیات کی بنیاد پر اس کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے، البینزم کے شکار افراد کو معاشرتی تنہائی سمیت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ البینزم کے عالمی دن کا مقصد اس موروثی جینیاتی کیفیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ کرناہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More