اسرائیل کا ایران پر پھر حملہ، ہمدان کے نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل کا ایران پر پھر حملہ، ہمدان کے نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا

اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر پھر فضائی حملے کیے ہیں اور ہمدان شہر میں واقع نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

ترکیہ کی خبررساں ایجنسی انادولو ایجنسی نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئربیس کو ایک گھنٹے کے دوران دو بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔

قبل ازیں فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کم از کم 78 افراد شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.