نوشکی میں فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی نماز جنازہ ادا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نوشکی میں فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی نماز جنازہ ادا

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی، نماز جنازہ میں اراکین صوبائی اسمبلی، آئی جی ایف سی بلوچستان چودھری امیر اجمل بھی شریک ہوئے۔

 

نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں گی، مقتولین کا تعلق گوجرانوالہ، وزیر آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.