ایران کا آبنائے ہرمز میں اسرائیلی بحری جہاز پر قبضہ کرنے کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کا آبنائے ہرمز میں اسرائیلی بحری جہاز پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جسے اب ایران منتقل کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی بحری فورسز کے خصوصی ہیلی کاپٹر کو بحری جہاز پر اتار کر اس پر قبضہ کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران بحری قزاقی کر رہا ہے لہٰذا اس پر پابندیاں لگائی جانی چاہئیں۔

کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کی آیت اللہ حکومت ایک مجرمانہ حکومت ہے جو حماس کے جرائم کی حمایت کرتی ہے اور اب بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحری قزاقوں جیسی کارروائیاں کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یورپی یونین اور دنیا کے دیگر ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور ایران پر ابھی پابندیاں لگائیں۔

اس سے قبل امریکا اور اس کے حلیف ممالک نے خیال ظاہر کیا کہ ایران یا اس کے اتحادی جلد اسرائیل پر بڑا میزائل یا ڈرون حملہ کرسکتے ہیں، اور ایسا ہونے سے گزشتہ 6 ماہ سے غزپ میں جاری جنگ خطے میں مزید پھیل سکتی ہے۔

 

تاہم امریکا کا ماننا ہے کہ ایسے کسی حملے میں اسرائیل میں شہری آبادی کے بجائے عسکری یا حکومتی اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے مطابق سوال یہ نہیں ہے کہ حملہ ہوگا بلکہ سوال صرف یہ ہے کہ یہ کب ہو گا؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.