صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان کے سوراب، پشین اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دو درجن کے قریب اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان بھر میں طوفانی بارش نے صوبے کے مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچایا۔ مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے ساتھ پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔