فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی

انڈونیشیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی پر اچانک آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں ایک دوستانہ میچ کے دوران حادثہ پیش آیا، آسمانی بجلی گرنے کے بعد کھلاڑی ہوش میں تھا اور سانس لے رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد چل بسا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے کھلاڑی کی شناخت 35 سالہ سیپٹن رہڑجا کے نام سے ہوئی ہے اور یہ واقعہ ہفتے کی شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P