پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شکار کا موسم ہy اور ہم مل کر اب شیر کا شکار کریں گے۔
بہاولپور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکار کا موسم ہے اور ہمیں شیر کا شکار کروانا ہے، اب ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ تک بجلی بالکل مفت کردیں گے، ملک بھر میں مفت اور معیاری تعلیمی ادارے اور آئی ٹی یونیورسٹی قائم کریں گے‘۔