آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منفرد انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا ،سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے جہاں ٹیمیں بھرپور تیاری میں مصروف ہیں وہیں آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ ہے۔