قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی۔

27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234 اراکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

 

27 ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 8 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔

قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی وہیل چیئر پر اجلاس میں پہنچے، میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خورشید شاہ کے پاس جا کر مصافہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

27 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سے خطاب کیا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.