وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا وفاق پر حملہ ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے شاندار روایت قائم کی، سپیکر صاحب آ پ نے کسی سے یہ اقدام پوچھ کر نہیں لیا، سپیکر صاحب آپ کو کرسی اس چیز کی پابند کرتی ہے، یہ اپنے دور میں خود کیوں نہیں کرسکتے تھے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے ہمارا حق نمائندگی سالوں کیلئے چھین لیا گیا تھا، یہ ایوان اور اس کے درودیوار گواہ ہیں، ماحول کو قطعی طور پر گدلا نہیں کرنا چاہتا، تاریخ کی درستگی ضرور ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ خود مذاکرات کریں گے، یہ وفاق پر حملہ ہے، جس راستے پر وزیراعلیٰ کےپی اور ان کے لوگ چل رہے ہیں، یہ ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔