شاہ چارلس بھتیجی شہزادی بیٹریس سے مایوس کیوں ہوئے؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاہ چارلس بھتیجی شہزادی بیٹریس سے مایوس کیوں ہوئے؟

برطانوی شہزادی بیٹریس کو آج کل شاہی خاندان کے اہم اثاثے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ابھی شاہی خاندان میں کام کرنے والے افراد کی کمی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ چارلس اورشہزادہ ولیم تنازعات کا شکار شہزادہ اینڈریو کی بڑی بیٹی، شہزادی بیٹریس کو شاہی ذمہ داریاں دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ فیصلہ اس لیے متوقع ہے کیونکہ شاہی خاندان کے چار میں سے دو افراد یعنی شاہ چارلس اور شہزادہ کیٹ مڈلٹن  کینسر کا شکار ہوگئے ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کئی شاہی ماہرین نے شاہ چارلس کو مشورہ دیا کہ وہ ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو کی بیٹیاں شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کو شاہی ذمہ داریاں دیں کیونکہ برطانوی عوام کی نظر میں ان دونوں کی ساکھ عوام بہتر ہے۔

رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے خود شہزادی بیٹریس کا خیال ہے کہ اُنہیں شاہی ذمہ داریاں ملنے کے امکانات نیٹ فلکس فلم’اسکوپ‘ کی ریلیز کے بعد کم  ہوتے جا رہے ہیں جس میں ان کے والد کے متنازع انٹرویو کو دوبارہ دکھایا گیا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہزادی بیٹریس ہمیشہ خیراتی کاموں پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی تھی اور مزید تعاون کرنے کی منتظر تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اب جب شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم اُنہیں شاہی خاندان کے اندر موجود خلا کو پر کرنے کے لیے ایک اہم حصّے کے طور پر دیکھ رہے ہیں تو شہزادہ بیٹریس کو لگتا ہے کہ اب صورتحال بہت خراب ہو چُکی ہے اور کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.