Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے 9 سال پر فخر محسوس کرتا ہوں، سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت اختتام پذیر ہوا چاہتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 سال کے سفر پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں، ٹیم کے ساتھ میرا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا۔ بطور کھلاڑی و کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مہیا کی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا، میری نیک تمنائیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More